سندھ حکومت کے تحت کراچی کی صفائی شروع کردی گئی

September 21, 2019

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کچرا صاف کرنے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

ایک ماہ میں کچرا صاف کرنے کی مہم مختلف علاقوں میں جاری ہے۔


Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی میں کچرا صاف کرنے کی مہم کا آغاز ہوگیا

مہم کے لئے چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پانچ کروڑ جاری ہوئے جبکہ مہم کے لئے بغیر ٹینڈر کے کام شروع ہوگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرز تمام اضلاع سے پرانا کچرا صاف کروائیں گے۔

ڈپٹی کمشنرز اپنی نگرانی میں کچرا گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن تک پہنچائیں گے۔

گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن سے لینڈ فل سائٹ تک کچرا سولڈ ویسٹ کی ذمے داری ہے۔

مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کتوں کے خلاف بھی مہم چلائے گی۔