پاکستانی کوہ پیماؤں کا منفرد عالمی ریکارڈ

September 21, 2019

نوجوان پاکستانی کوہ پیما سعد منور اور قدرت علی نےدنیا کے بلند ترین تین پہاڑی سلسلے عبور کر کے عالمی شہرت حاصل کرلی ۔

دونوں کوہ پیماؤں نے ہمالیہ ، قراقرم اور ہندوکش کے پہاڑی سلسلوں کو سر کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ۔


سعد اور قدرت نے ہمالیہ ، قراقرم اور ہندوکش کا 23 دن میں 665 کلومیٹر پیدل سفر کیا ۔

ایک انٹرویو میںسعد کا کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد ریکارڈہے ۔ اس سے پہلے دنیا میںایسا ریکارڈ کسی کے نام نہیں ہے ۔


سعد کا اپنے اس منفرد ریکارڈ کے بارے میںکہنا تھا کہ عام طور پر کوئی بھی کوہ پیما ایک پہاڑی سلسلے پر ٹریکنگ کرتا ہے جبکہ سعد اور اُن کے ساتھی نے ایک ہی سفر میںتین بڑے پہاڑی سلسلوں پر ٹریکنگ کی جس میںپاکستان کے پہاڑی سلسلوں کے بیس کیمپ شامل ہیں ۔

دونوں کوہ پیماؤں کو بیس کیمپس تک پہنچنے کے لیے برف میں ڈھکی کئی کئی ہزار میٹر اونچائیاں، گہری کھائیاں اور خطرناک راستے عبور کرنا پڑے۔

سعد کا کہنا تھا کہ پہلے انہوں نے ہمالیہ سلسلے کے نانگا پربت بیس کیمپ سے اپنے سفر کا آغاز کیا ۔یہاں سے وہ قراقرم پہاڑی سلسلے کے بیس کیمپ راکاپوشی پہنچے آخر میں انہوں نے ہندوکش میںترچ میر کو اپنا بیس کیمپ بنایا۔

اس ریکارڈ کے ساتھ ساتھ سعد منور نےاپنے سفرناموں پر مبنی 2 کتابیں چوگوری اورراکا پوشی کے سائے میں بھی لکھی ہیں ۔سعد کی یہ کتابیں اُن کے تجربات پر مبنی ہیں۔


سعد منور نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔