پشاور، چڑیا گھر کا گمشدہ بھالو مل گیا

September 21, 2019

پشاور کے چڑیا گھر سے گم ہونے والا ننھا بھالو مل گیا، چڑیا گھر انتظامیہ نے راحت آباد کے علاقے میں کھیت سے بھالو کو پکڑ ا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پشاور، چڑیا گھر کا گمشدہ بھالو مل گیا

چڑیا گھر سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والا بھالو کا بچہ چڑیاگھر سے متصل قریبی کھیتوں سے ملا ہے۔

بھالو کے بچے کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے اس کا کھوج لگایا، بھالو کا بچہ 4 روز قبل ضلع دیر سے پشاور کے چڑیا گھر لایا گیا تھا اور وہ اپنے پنجرے سے نکل کر فرار ہوگیا تھا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق بھالو کی صحت بالکل ٹھیک ہے تاہم احتیاطا ًاس کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

بھالو کی گمشدکی پر موقف دیتے ہوئے چڑیا گھر کے ایڈمن افسر اشتیاق نے بتایا تھا کہ بھوری رنگت والا بھالو 3 روز قبل ہی ضلع دیر سے لایا گیا تھا ، اس کا سائز بلی جتنا ہے اور اس کی عمر 4 سے 5 ماہ کی ہے ۔

ذرائع محکمہ جنگلات کے مطابق بھالو کی قیمت لاکھوں روپے میں ہے ، جبکہ ذرائع محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ بھالو کا بچہ آبادی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔