وزیرِ اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کا ایک ساتھ دورہ

September 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی وسیم اختر شہر کا ایک ساتھ دورہ کرتے ہوئے

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی وسیم اختر نے صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا ایک ساتھ دورہ کیا ہے۔

شہرِ قائد کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے ہمراہ صوبائی وزیر سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب کے علاوہ جماعت اسلامی کے رکنِ صوبائی اسمبلی عبدالرشید بھی تھے۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء اور میئر کراچی کے ساتھ کلفٹن کا دورہ کیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شیریں جناح کالونی میں عارضی گاربیج ڈمپنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سڑک پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ میں 3 گھنٹے کے بعد واپس آ رہا ہوں، مجھے یہ سڑک صاف چاہیے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قیوم آباد کا دورہ بھی کیا جہاں سڑک پر جمع کچرا دیکھ کر انہوں نے اظہارِ برہمی کیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے قیوم آباد میں لوگوں سےملاقات کی ،ان کی شکایات سنیں اور ان پر احکامات بھی جاری کیے۔