اوباڑو ، 2 دن میں 3 بچوں کو کتے نے کاٹ لیا

September 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں 3 بچوں کو پاگل کتے نے کاٹ لیا

اوباڑو میں دو روز کے دوران تین بچوں کو پاگل کتے نے کاٹ لیا، تحصیل اسپتال میں ویکسین کی عدم دستیابی سے متاثرہ بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں 2 روز کے دوران مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 3 بچوں کو پاگل کتے نے کاٹ لیا، متاثرہ بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ویکسن موجود نہیں ہے۔

متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے پنجاب کے شہر صادق آباد کے اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا ہے، اسپتال انتظامیہ کہتی ہے کہ کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے۔