ایران کا برطانوی آئل ٹینکر چھوڑنے کا اعلان

September 24, 2019

ایران نے قبضےمیں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا امپریو کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی حکومتی ترجمان علی ربیعی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا امپیرو کیخلاف قانونی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔

اور اس پر پرعائدخلاف وزری کےالزامات واپس لینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا امپیرو اب آزاد ہے۔ برطانوی آئل ٹینکر اسٹیناامپریو تاحال بندر عباس پر لنگر انداز ہے جلد روانہ ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر پر عملے کے ارکان بھی سوار ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

واضح رہے برطانوی آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز سے ایرانی سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر ایرانی سیکیورٹی فورسز نے دوماہ قبل قبضے میں لیا تھا۔