شرط کے وقوع پر طلاق کا وقوع

September 27, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ اگر شوہر اپنی بیوی کو فون کرکے یہ کہے کہ اگر آج کی تاریخ میں تم میری بہن کے گھر نہیں گئیں، توتمہیں تین طلاق اور وہ بہن کے گھر نہیں گئی ہو اور کہے کہ میں نے نہیں سنا تھا ،تو کیا اس سے طلاق واقع ہو جائے گی،جب کہ بیوی حاملہ ہو؟

جواب:۔جب شوہر کہتا ہے کہ اس نے شرط لگائی تھی اور بیوی اقرارکرتی ہے کہ اس نے وہ شرط پوری نہیں کی تو تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں ۔بیوی کا شوہر کی لگائی ہوئی شرط کا سننا ضروری نہیں تھا۔ حاملہ ہونے کی وجہ سے صرف یہ فرق آئے گا کہ بیوی کی عدت بچے کی پیدائش پر ختم ہوگی۔( الدر المختار وحاشيۃ ابن عابدین ۔رد المحتار3/ 355)