نیب نے اکرم درانی اور ان کے بیٹے کوطلب کرلیا

September 28, 2019

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی اور ان کے بیٹے کو طلب کرلیا ہے۔

نیب نےخیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور بنوں سے رکن قومی اسمبلی زاہد درانی کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

نوٹسز کے مطابق اکرم درانی کو 7 اکتوبر جبکہ زاہد درانی کو 8 اکتوبر کو تمام اثاثوں کے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

نوٹسز کے مطابق نیب آمدن سے زیادہ اثاثوں پر اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی اور ایم این اے کا بیان ریکارڈ کرے گا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیب میں پیش نہ ہونے کی صورت میں دونوں کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔