زرعی دوا ئوں کے گوداموں پر چھاپے

September 29, 2019

سکھر(بیورورپورٹ) ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر ایکسٹینشن نیو سکھر محمد حسین اجن نے گولیمار انڈسٹریل ایریا میں قائم زرعی دوا ئوں کے گوداموں پر اچانک چھاپے مار کر وہاں سے دو کمپنیوں کے گوداموں سے 6 مشکوک نمونے لیکر متعلقہ زرعی ٹیسٹنگ لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے روانہ کر دیئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ لیبارٹری رپورٹ میں اگر کوئی نمونہ غیر معیاری ثابت ہوا تو متعلقہ ڈیلر کے خلاف جرمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔