اقوام متحدہ کے اجلاس میں کس نے طویل تقریر کی؟

October 04, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میںسب سے طویل 50 منٹ کی تقریر کی جبکہ روانڈا کے لیڈر نے سب سے کم دوراینے 7 منٹ کی تقریر کی۔

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مجموعی طور پر 195 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی، جس میں ازبکستان کے لیڈر نے تقریر نہیں کی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں 16 خواتین اسپیکرز شریک تھیں۔

واضح رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان نے 27 ستمبر کو تقریر کی تھی۔