عراق : حکومت مخالف مظاہرے، چوالیس افراد ہلاک

October 04, 2019

عراق میں تین روز سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد44 ہوگئی۔

عراقی اعلیٰ مذہبی رہنما آیت اللہ سید علی حسین سیستانی نے سکیورٹی فورسز اور مظاہرین سے پرتشدد کارروائیوں سے اجتناب برتنے کی اپیل کی ہے۔

عراق میں حکومت مخالف مظاہروں پر اعلیٰ مذہبی رہنماآیت اللہ سیستانی کا کہنا ہے کہ حکومت مظاہرو ں پر توجہ دے اس سےقبل کہ دیرہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی خدمات میں بہتری لائے ، روزگارکے مواقع پیداکرے، کرپشن سےنمٹے اور مجرموں کو سزادے۔

انہوں نےمظاہرین اور سیکیورٹی فورسز سے پرتشدد کارروائیوں سے اجتناب برتنے اور پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔