جماعت اسلامی کا اجلاس 10 اکتوبر کو طلب

October 09, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے امرائے اضلاع کا ایک روزہ اجلاس جمعرات 10 اکتوبر کو صبح ساڑھے دس بجے صوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے ، اجلاس میں سالانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت و فیصلے کیے جائیں گے ۔ صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ نے تمام امرائے اضلاع سے اجلاس میں بروقت شرکت کی استدعا کی ہے ۔