Advertisement

جاپانی ویزا کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانے پر FIA کی کارروائی

October 09, 2019
 

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) جاپانی ویزا کے حصول کیلئے کراچی میں 10 پاکستانی شہریوں نے جاپان قونصلیٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرا دیں، ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران ان درخواست گزاروں کے خلاف جعلسازی کے واضح شواہد مل گئے ہیں اور قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی میں جاپانی قونصلیٹ کے پولیس اتاشی اور سیکورٹی چیف کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اسلام آباد کو تحریری درخواست دی گئی تھی کہ کراچی کے رہائشی ایک شہری حسنین نے جاپان کے تفریحی دورے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی۔ شہری نے ویزا درخواست کے ساتھ دستاویزات میں خود کو ایک میڈیسن کمپنی کا سیلز ایگزیکٹو ظاہر کیا تھا اور نجی بینک میں اپنے اکاؤنٹ کے چھ ماہ کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی دی تھیں جو چھان بین کے دوران مشکوک قرار دی گئیں۔


مکمل خبر پڑھیں