ترکی کی شمال مشرقی شام میں آپریشن کی تیاریاں مکمل

October 09, 2019

شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکی نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں، کسی بھی وقت ترک فورسز شام کے سرحدی علاقے میں داخل ہوسکتی ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کے معاون کمیونی کیشن ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ترک اور شامی باغی فورسز جلد شام میں آپریشن کا آغاز کریں گی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ترکی کی شام میں آپریشن کی تیاریاں مکمل

ترک فورسز شام کی ریبل فری سیرئین آرمی کے ساتھ مل کر شام کی سرحد جلد پار کریں گی، اس موقع پر ترکی نے اپنا بھاری جنگی ساز و سامان علاقے میںپہنچا دیا ہے۔

ترکی کا کہنا ہے کہ وہ شامی علاقے میں واپس جانے والوں کے لیے سیف زون قائم کرنا چاہتا ہے۔

واضحرہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 13 نومبر کو امریکا کادورہ بھی کریں گے۔