Advertisement

ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کریگا

October 10, 2019
 

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) حکومت پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے مابین معاملات طے پاگئے، ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کریگا، ٹویٹر انتظامیہ معاملات طے پانے سے سماجی میڈیا پر بھارتی اجارہ داری کو شدید دھچکہ لگا ہے ، ذرائع کے مطابق سی ای او نیشنل آئی ٹی بورڈ شباحت علی شاہ کی امریکہ میں ٹویٹر کے اعلیٰ حکام کیساتھ ہونیوالی تفصیلی ملاقات کے دوران ٹویٹر پر بھارتی اجارہ داری سے پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا ،کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے غاضبانہ قبضے کے بعد ٹویٹر کے ذریعے بھارتی دہشت گردی میں تیزی آئی، اہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر سینکڑوں پاکستانیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کئے گئے، ٹویٹر پر بھارتی اجارہ داری کیخلاف حکومت پاکستان نے ٹویٹر کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ،ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی اجارہ داری کیخلاف حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا ،ٹویٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی، این آئی ٹی بی کے حکام نے رابطہ کرنے پر سی ای او این آئی ٹی بی کی ٹویٹر حکام سے ملاقات اور اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں