111 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کا ریمانڈ

October 10, 2019


کراچی میں 111 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم عبدالسلام کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ملزم عبدالسلام نے اپنے ویڈیو پیغام میںاعتراف کیا کہ اس نے ڈاکٹروں، وکلا، سیاسی مخالفین، بھتہ نہ دینے والوں، تھانوں کے مخبروں، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کا کارکن ہے اور اس کی موجودہ حالت کے ذمہ دار بانی ایم کیو ایم ہیں۔

ملزم عبدالسلام نے کہا کہ میری چار بیٹیاں ہیں مگر مجھے آج کوئی نہیں پوچھتا اور نہ ہی کوئی حالت پوچھنے کے لیے آتا ہے۔

دوسری طرف مصباح قتل کیس کے ملزم نبی افغانی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔