فلوریڈا کے ساحل پر خطرناک پانی کے بگولے

October 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلوریڈا کے ساحل پر خطرناک پانی کے بگولے

طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں جن کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈاکے ساحل پر بھی ایک ایسا ہی خطرناک طوفانی بگولا زمین سے آسمان تک پانی اور ہوا کے دائرے میں گھومتا دکھائی دیا۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کوساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے جبکہ موبائل کیمرے سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔

سینکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولے کی ویڈیو کئی ہزا بار دیکھی جا چکی ہے۔