کوہلی کی ریکارڈ ساز کارکردگی، بریڈمین کوپیچھے چھوڑ دیا

October 12, 2019

پونے (جنگ نیوز) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف ڈبل سنچری بنا کر سر ڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی ساتویں ڈبل سنچری ہے، انہوں نے ٹیسٹ میچز میں سات ہزار رنز بھی مکمل کیے۔ سر ڈان بریڈمین نے 6996 رنز اسکور کیے تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

کوہلی کی ریکارڈ ساز کارکردگی، بریڈمین کوپیچھے چھوڑ دیا

تیس سالہ کوہلی نے اپنے کیریئر میں نویں مرتبہ 150 سے زائد رنز بنائے جب کہ ڈان بریڈمین آٹھ مرتبہ ایسا کیا تھا۔ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں 53کی اوسط سے سات ہزار رنز بنائے ہیں۔ بطور کپتان 50 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ویرات کوہلی اب تک کئی بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔