شہباز شریف نے کل پارٹی اجلاس بلالیا

October 12, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف نے آج پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے جسکے بعد وہ آزادی مارچ کیلئے حکمت عملی کا اعلان کرینگے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عوام نے مریم نوازشریف کے ساتھ ملکر نوازشریف کی بے گناہی کا نعرہ لگایا تو اسے پھر گرفتار کرلیاگیا۔