مقبوضہ کشمیر میں پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس بحال، بھارتی دعویٰ

October 14, 2019

بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں پوسٹ پیڈ موبائل فون سروسز بحال ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے تمام نیٹ ورک اور لینڈ لائن سروسز معطل ہیں، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آج سے وادی میں پوسٹ پیڈ موبائل فون سروسز بحال کردی گئی ہیں۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وادی میں ٹیلی فون سروس مکمل بحال ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں نقل و حرکت پر عائد پابندیاں 99 فیصد ختم کردی گئی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 71 واں دن

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے لاک ڈاؤن کو 10 ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔