حیدر عباس رضوی کی جانب سے مجلس کا انعقاد

October 15, 2019

کراچی(پ ر) حیدر عباس رضوی اور پسران کی جانب سے سالانہ مجلس عزا بیعاد سکینہ بنت الحسینؑ مسجد و امام بارگاہ باب الحوائج 48/B،کورنگی نمبر2میں منعقد ہوئی جس سے مولانا قاسم رضا جارچوی نے خطاب کیا، انجمن الذوالفقار کے ایس ایم نقی ،انجمن علمدار حسینی ؑ کے افتخار زیدی اور انجمن اہلبیت حیدری کے سجاد علی نے نوحہ خوانی و ماتم داری کی۔