بحریہ ٹاؤن نے فالج سے متاثرہ بچے کا علاج شروع کرادیا

October 15, 2019

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) دل میں سوراخ اور فالج سے متاثرہ چھ سالہ بچے عبداللہ کی بیماری کی خبر ’’جیو نیوز‘‘ پر نشر ہونے کے بعد بحریہ ٹائون نے بچے کا علاج شروع کر ا دیا۔ بحریہ ٹائون کے چیف ایگزیکٹو علی ملک کی ہدایت پر بیمار بچے کو لاہور میں بحریہ ٹاون اسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں چیک اپ اور ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔