سندھ اسمبلی ،حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒکو خراج عقیدت پیش کرنے کی قراردادمنظور

October 16, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میںعظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک قرارداد متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی، قراردادپیپلز پارٹی کے رکن قاسم سراج سومرو، جی ڈی اے کے نند کمار، ایم کیو ایم کے محمد حسین، پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ اور سعید آفریدی نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی،اس موقع پر سراج قاسم سومرو نے کہا کہ دنیا آج جن ایشوز پر لڑ رہی ہے انہیں حل کرنے کے لئے شاہ بھٹائی نے امن اور صوفیت کا پیغام دیا۔