مولانا سے بات چیت کا فیصلہ اچھا، ضیاء عباس

October 18, 2019

کراچی( پ ، ر) سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن سے بات چیت کا فیصلہ اچھا ضرور ہے مگر اس میں حکومت کی نیک نیتی کا اظہار نہیں ہورہا ہے ، حکومت عوامی مسائل پر بھی توجہ دے، یوٹرن کی پالیسی کو ختم نہیں کیا گیا تو حکومت کو مزید دبائوکا سامنا کرنا پڑے گا۔