شاہی جوڑا پاکستان سے خوشگوار یادیں لے کر روانہ

October 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

شاہی جوڑا پاکستان سے خوشگوار یادیں لے کر روانہ

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن خوشگوار یادیں لے کر پاکستان سے واپس روانہ ہوگئے۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چار روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، اس دوران انہوں نے اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقامات کی سیر کی۔

شاہی جوڑے نے مختلف تقریبات میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

برطانوی شاہی جوڑا اپنے دورے کے دوران پاکستان کے ثقافتی رنگوں میں نظر آیا جسے دیکھ کر لوگوں نے انہیں خوب سراہا۔

یہ بھی پڑھیے: شاہی جوڑا لاہور سے اسلام آباد روانہ

دورے پر آئے ہوئے شاہی جوڑے نے صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیںبھی کیں۔

برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد سے اپنے خصوصی طیارے میں وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گیا، جہاں انہیں پاکستانی اعلی حکام اور برطانوی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے رخصت کیا۔