ورکنگ وویمن ہاسٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ، آشفہ ریاض فتیانہ

October 19, 2019

لاہور ( نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ حکومت پنجاب ورکنگ وویمن کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جس کے لیے ورکنگ وویمن ہاسٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ورکنگ خواتین کے لیے ہاسٹلز بنائے جائیں گے تاکہ ملازمت پیشہ خواتین کو بہترین رہائشی سہولیات میسر آ سکیں۔