مہاراشٹر، ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

October 21, 2019

بھارتی ریاست مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، دونوں ریاستوں میں بی جے پی برسر اقتدار ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

مہاراشٹر، ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں 90 اور مہاراشٹر میں 288 نشستوں کے لیے صبح 7 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا ہے جو شام 6بجے تک جاری رہے گا۔

دونوں ریاستوں میں بھارتی حکمراں جماعت بی جےپی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ ہے۔

ہریانہ، مہاراشٹرا میں ووٹوں کی گنتی اور نتیجے کا اعلان 24 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت دونوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے، ہریانہ میں بی جے پی اکثریت کے ساتھ اقتدارمیں ہے، جبکہ مہاراشٹر میں وہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کےساتھ اتحاد کرکے اقتدارمیں ہے۔