طبِ نبویﷺ: عجوہ کھجور کے فوائد…!

October 25, 2019

رسول اکرمﷺ کاارشاد گرامی ہے کہ جوشخص ہر صبح سات عجوہ کھجوریں کھا لے تو اُس دن نہ تو کوئی زہر اورنہ ہی کو ئی جادواُس کو نقصان پہنچا سکتاہے۔(صحیح بخاری)امّ المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓفرماتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ کاارشادپاک ہے کہ عجوہ کھجورمیں شفاہے اوراس کانہارمنہ کھانا زہرکا تریاق ہے۔(صحیح مسلم)جدید تحقیق کے مطابق کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی جیسے اجزاءشامل ہوتے ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔فائبر آنتوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری جزو ہے اور قبض کی روک تھام کرتا ہے،نیزآنتوں کے نظام کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔

کھجور میگنیشم سے بھرپور ہوتی ہے،اس کے استعمال سے خون کی شریانوں کے امراض، جوڑوں کے امراض، الزائمر اور دیگر بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم بھی جسم کے لیے فائدہ مند ہے جو دل کو مناسب طریقے سے کام کرنے اور بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کھجور کے ان فوائد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے عجوہ کھجور کے فوائد و ثمرات اور اس کی فضیلت و اہمیت پر نظر ڈالیے کہ یہ کھجوروں میں سب سے افضل ہے۔