نعت خواں یوسف میمن انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج ہوگی

October 28, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف نعت خواں الحاج محمد یوسف میمن طویل علالت کے بعد اتوار کے روز انتقال کرگئے وہ عارضہ قلب اور سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے ان کی عمر 60سال تھی انہوں نے لواحقین میں بیوہ ، دوصاحبزادے، ایک صاحبزادی اور ہزاروں عقیدت مندوں کو سوگوار چھوڑا ہے، مرحوم کی نمازجنازہ پیر 28 اکتوبر کو بعد نمازظہر پہاڑی مسجد شہیدملت روڈ میں ادا کی جائے گی۔