لاہور: شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

October 28, 2019

فائل فوٹو

لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے گلدشت کالونی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق علی رضا کا اپنی بیوی 23 سالہ زنیراسے جھگڑا چل رہا تھا۔ گزشتہ روز بات بڑھی تو علی رضا نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔ زنیرہ کو 9 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ ہو گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔