تعلیمی نصاب کو جدید بنانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر شمیم اختر

November 04, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلیئہ دواسازی جامعہ ہمدرد نے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ امیر جامعہ ہمدرد سعدیہ راشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید حکیم محمد سعید کے مشن کے مطابق جامعہ ہمدرد اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیئے سہولت فراہم کرتی رہے گی، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن اور رئیس کلیئہ دواسازی ڈاکٹر اظہر حسین نے بھی کانفرنس کے موضوع کے حوالے سے تقریب سے خطاب کیا۔ شریک رئیس علوم دواسازی ڈاکٹر شمیم اختر نے تحقیق کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے قومی اور بین الاقوامی تعاون سے تعلیمی نصاب کو جدید بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔