ریفنڈ کی عدم ادائیگی اور بدترین مالیاتی بحران، اپٹما کی رواں ماہ کا سیلز ٹیکس ادانہ کرنے کی دھمکی

November 07, 2019

کراچی (این این آئی/اسٹاف رپورٹر) ایکسپورٹرز کو فراہم کردہ سیلز ٹیکس ریفنڈ پر بانڈز کو نہ کوئی بینک قبول کررہا ہے اور نہ ہی وہ کیش ہورہے ہیں بانڈز پر حکومت کی کوئی ضمانت نہیں اس صورتحال پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نےریفنڈ کی عدم ادائیگی اور بدترین مالیاتی بحران کےباعث رواں ماہ کاسیلزٹیکس ادانہ کرنے کی دھمکی دیدی ہے،منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپٹما کے چیئرمین امان اللہ قاسم و دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز کے 90ارب روپے حکومت کے پاس ری فنڈ کی شکل میں پھنسے ہیں ۔