سونے کی قیمت 200 روپے فی تولہ کم ہوگئی، چاندی مستحکم

November 07, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں200روپے فی تولہ کی کمی ،تفصیلات کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 18ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1504ڈالرسے گھٹ کر 1486ڈالرہوگئی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں 171روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 87450 روپے سے گھٹ کر 87250روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 74974روپے سے گھٹ کر 74803روپے ہوگئی۔