ٹیکس جمع کرنے کی صورتحال تسلی بخش ہے، مکیش چاؤلہ

November 08, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول و پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہٹیکس جمع کرنے کی صورتحال تسلی بخش ہے اور امید ہے کہ صورتحال بتدریج بہتر ہوگی۔رواں مالی سال میں جولائی 2019 سے اکتوبر 2019 تک کے دوران محکمہ سندھ ایکسائز نے مختلف ٹیکسوں کی مد میں 24922.744 ملین روپے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے میں . 24649.396 ملین روپے وصول کئے تھے، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول عبدالحلیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس میں 2189 .309 ملین روپے ، انفر اسٹر کچر سیس کی مد میں 19256.399 ملین روپے اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 256.624 ملین روپے کی وصولی ہوئی ہے۔