انٹربینک، ڈالر کی قیمت خرید میں استحکام

November 08, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں استحکام اور فروخت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.60روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت 155.70روپے سے گھٹ کر 155.65روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 155.30روپے اورقیمت فروخت 155.60 روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت خریدمیں 25پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔