سونے کی قیمت میں فی تولہ 100 روپے کا اضافہ، چاندی مستحکم

November 08, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 3 ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1486ڈالرسے گھٹ کر 1483ڈا لر ہوگئی ۔ جبکہ مقامی مارکیٹ میںفی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں 85روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 87250 روپے سے بڑھ کر 87350روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 74803روپے سے بڑھ کر 74888روپے ہوگئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا۔