الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید، بینک فنانسنگ کیلئے بطور ضمانت استعمال کی جا سکے گی

November 08, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے الیکٹرانک ویئرہاؤس رسید کو بینک فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے بطور ضمانت استعمال کرنے کی اجازت دے دی، جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کاشت کار برادری کو درپیش مالیات تک رسائی کے چیلنج سے نمٹنے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بینک دولت پاکستان نے زرعی قرضوں، ایس ایم ای فنانسنگ اور کارپوریٹ و کمرشل بینکاری کے پروڈنشیل ریگولیشنز میں ترمیم کی ہے جس کے تحت بینکوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ الیکٹرانک ویئرہاؤس رسید (receipt) کو زرعی پیداوار اور اجناس کی ذخیرہ کاری پر قرض دینے کے لیے بطور ضمانت استعمال کر سکتے ہیں۔