سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ کمی

November 09, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں600روپے فی تولہ کی کمی ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید20ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1483ڈالرسے گھٹ کر1463ڈالرہوگئی ۔جبکہ مقامی مارکیٹ میںفی تولہ سونے کی قیمت میں600روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں514روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت87350روپے سے گھٹ کر 86750 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 74888 روپے سے گھٹ کر74374روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں20.00روپے اوردس گرام قیمت میں17.14روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت 1020.00روپے سے گھٹ کر 1000.00 روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت874.48 روپے سے گھٹ کر 857.34 روپے ہوگئی۔