پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف انڈر 16 کر کٹ سیریز جیت لی

November 09, 2019
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انڈر16 کر کٹ ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7رنز سے شکست دیکر 3میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سےاپنے نام کر لی۔ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں بنگلہ دیش انڈر 16نے 165رنز بنائے۔ کپتان نعیم احمد نے 45رنز بنائے۔ جواب میں میزبان ٹیم نے27.3اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔میچ آفیشلز نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7 رنز سے فتحیاب قرار دیا۔