نصیرآباد کے علاقہ میں 24گھنٹوں تک بجلی کی بندش‘ نوٹس لینے کا مطالبہ

November 09, 2019
 

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) آئیسکو حکام کی غیرسنجیدگی اور لاپرواہی سے غیراعلانیہ بجلی بندش کا دورانیہ بڑھتا جا رہا ہے اور اب 24گھنٹوں تک بجلی بند رہنے کی مجرمانہ غفلت کا بھی سلسلہ زور پکڑ چکا ہے۔ راولپنڈی کے علاقہ نصیر آباد نزد بلال مسجد کی قریبی آبادی میں 6نومبر رات 12بجے سے بند ہونے والی بجلی اگلےروز 7نومبر کو رات 12بجے بحال کی گئی۔ گزشتہ روز بھی صبح 10 بجے جانیوالی بجلی شام تک بحال نہ ہو سکی تھی جس سے مکین بغیر بجلی اور پانی اذیت ناک صورتحال میں مبتلا رہے۔ عوام کے مطابق یہاں پرانے ٹرانسفارمرز کی وجہ سے اکثر بجلی خراب رہتی ہے جبکہ پینے کے پانی کی سہولت بھی دستیاب نہیں۔ عوام نے آئیسکو چیف سے غیر ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے اور بجلی بحال کئے بغیر کسی کو آرام کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔