صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ

November 09, 2019
 

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پرائم منسٹرہیلتھ اقدامات اور صوبہ بھرمیں ترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری کیپٹن(ر) محمدعثمان نے وزیرصحت کوصوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ مختلف اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں مشینوں کوفوری طورپرفعال کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ ٹی ایچ کیوہسپتال مری کی اپ گریڈیشن کیلئے اضافی بلاکس کی تعمیراشدضروری ہے۔ ٹی ایچ کیوہسپتال مری کی اپ گریڈیشن کرکے آنے والی مریضوں کوجدیدطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ ڈی ایچ کیوہسپتال نارروال میں بستروں کی تعدادبڑھاکراپ گریڈ کیاجارہاہے ۔