بابری مسجد کیس کے فیصلے سے بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے، شیخ رشید

November 09, 2019

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے، مودی نےبھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بابری مسجد کیس کے فیصلے سے بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے، شیخ رشید

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج بھارتی مسلمانوں کو یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان بننا ہی اصل حقیقت تھا۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمان اب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے تعصب پر مبنی بابری مسجد کیس کا فیصلہ آج سناتے ہوئے بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لیے تین ماہ میں ٹرسٹ قائم کیا جائے جبکہ مسلمانوں (سنی وقف بورڈ) کو ایودھیا میں متبادل 5 ایکڑ زمین دی جائے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے شیعہ وقف بورڈز اور نرموہی اکھاڑے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی ہیں۔