سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

November 09, 2019

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 171روپے کم ہوئی ہے۔

سونے کی قیمت میں تازہ کمی کے بعد فی تولہ 86 ہزار 550 روپے جبکہ 10 گرام سونا 74 ہزار 203 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار کے مطابق عالمی بازار میں سونا 4 ڈالر کمی سے 1459 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔