کیا سنی دیول نے پاکستان مخالف سوچ بدل لی؟

November 09, 2019

کرتار پور راہداری سے پاکستان آنے والوں میں بالی ووڈ اسٹار سنی دیول بھی شامل ہیں، جن کی آمد کے حوالے سے ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا اور اس موقع پر جہاں بھارت سے دیگر سکھ یاتری پاکستان آئے وہیں اس جتھے میں اداکار سنی دیول بھی شامل تھے۔

ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اوربھارتی اداکار سنی دیول فلمی دنیا میں ایک مقام رکھتے ہیں اور وہ پاکستان مخالف فلموں اور ڈائیلاگ کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اس حوالے سے لکھا کہ سنی دیول اپنے ماضی کے تمام ڈائیلاگ کو یاد کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کشمیر پر گفتگو کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سنی دیول بھارتی فلموں میں ایسے دکھائی دیتے ہیں جبکہ پاکستان میں ایسے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے مثبت انداز اپناتے ہوئے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ آج سنی دیول نے پاکستان مخالف اپنی منفی سوچ بدل لی ہے۔

ایک اور صارف نے ان کے فلمی کیئریر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سنی دیول پاکستان مخالف اپنی فلموں کو یاد کر رہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں ایک صارف نے سنی دیول کی مشہور فلم غدر۔۔۔ایک پریم کتھا کا گانا یاد کرواتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ان کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

ایک صارف نے اسی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سنی دیول یہ سوچ رہے ہیں اور اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ واقعی پاکستان آگئے ہیں یا پھر وہ خواب دیکھ رہے ہیں۔

سنی دیول کی ایک فلم کے عدالت میں مشہور ڈائیلاگ کو یاد کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ آج کے دن سب سے زیادہ خوش ترین انسان سنی دیول ہے کیونکہ تاریخ آگئی ہے۔