جشن میلاد النبی ﷺ پر سیکورٹی کا مربوط انتظام کیاجائے ، ضیاءعباس

November 10, 2019

کراچی (پ ، ر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کا مربوط انتظام کیا جائے، بھارت اور افغانستان ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔