میرخلیل الرحمن میموریل سوسائٹی جنرل ہسپتال بیرٹ حاجسن کے زیراہتمام سیمینار کل ہوگا

November 10, 2019

لاہور (ایم کے ایم ایس رپورٹ) میرخلیل الرحمن میموریل سوسائٹی ( جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)،لاہور جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ تھری اور بیرٹ حاجسن کے زیر اہتمام عالمی یوم ذیا بیطس 2019 کے حوالے سے خصوصی سیمینار بعنوان خاندان اور ذیا بیطس(شوگر) کا انعقاد کل11نومبر 2019، بروز پیر،دوپہر 2:00 بجے بمقام پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں کیا جا رہا ہے۔