زرداری کو بھی علاج کیلئے ریلیف دیں گے، شاہ محمود

November 10, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زرداری صاحب کی میڈیکل رپورٹس بلاول بھٹو ہمیں بھجوائیں، انسانی ہمدردی کی بناء پر زرداری صاحب کو بھی علاج کے لیے ریلیف دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی طبیعت بہت خراب ہے ڈاکٹرز کہتے ہیں ان کے کچھ ایسے ٹیسٹ ہونے ہیں جو پاکستان میں نہیں ہوتے۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے علاج کے لیے ہم نے ڈاکٹرز کی رائے کو اہمیت دی ہے اور ان کے باہر جانے میں روکاٹ نہیں ڈالی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم دعاگو ہیں نواز شریف جلد صحت یاب ہوں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دھرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا حق ہے، جے یو آئی (ف) کی قیادت سے پرویز خٹک رابطہ میں ہیں۔