ایک اور اعزاز ’جوکر‘ کے نام

November 10, 2019

ہالی ووڈ کی سپر ہیرو کرائم ہارر فلم ’جوکر‘ کی کامیابیوں کا سلسلہ جہاں دیگر فلموں کی ریلیز کے بعد تھم سا گیا وہیں اس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

امریکی میگزین فوربس کے مطابق واکن فونکس کی یہ فلم امریکی تاریخ میں کومک بک کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم بن گئی۔

مزید پڑھیں: ’جوکر‘ 14 ارب 68 کروڑ روپے کما کر سب سے آگے

معاشرتی رویوں، محرومیوں اور مشکلات کے باعث جرم کا راستہ اختیار کرنے والے مسخرے کی کہانی باکس آفس پر چھا گئی لیکن حال ہی امریکی باکس آفس پر ٹرمینیٹر نے اسے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

فوربس میگزین نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شمالی امریکا میں صرف 5 ہفتوں کے دوران ہی جوکر نے 30 کروڑ 42 لاکھ ڈالر سمیٹ لیے ہیں جبکہ اس نے مجموعی طور پر 95 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمالیے۔

اس فلم کا بجٹ 6 کروڑ 25 لاکھ ڈالر تھا جبکہ یہ اب تک اپنے بجٹ سے 15اعشاریہ3 گنا زائد کمائی بھی کر چکی ہے جس کے لیے راستہ بہت مشکل تھا اور چین پر بھروسہ کیے بغیر ہی اس نے یہ کمائی کی۔

مزید پڑھیں: ’ٹرمینیٹر‘نے باکس آفس پر’جوکر‘ کو ناک آؤٹ کردیا

علاوہ ازیں اپنے بجٹ سے زائد کمانے والی فلموں میں اس نے جنہیں پیچھا چھوڑا ان میں وینم، بیٹ مین، ڈیڈ پول شامل ہیں۔

وینم 2018 میں ریلیز ہوئی جس کا بجٹ 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا لیکن اس نے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمائی کی تھی جبکہ اتنی ہی مالیت میں تیار ہونے والی بیٹ مین نے 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمائے۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ پول کا بجٹ 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا تھا جبکہ اس کی مجموعی کمائی 78 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمائی کی۔