وٹامن ڈی کی کمی موڈ خراب ہونے کا باعث ہوتی ہے؟

November 11, 2019

جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ناصرف ہڈیوں کی بیماریوں بلکہ طبیعت میں مایوسی، افسردگی، چڑچڑا پن اور دیگر ذہنی بیماریاں بھی جنم لینے لگتی ہیں جن کا علاج نہایت مشکل ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق جن افرادکا موڈ زیادہ تر خراب رہتا ہے انہیں وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کا استعمال کروایا گیا تو ان کے موڈ میں واضح اور مثبت نتائج دیکھے گئے۔

وٹامن ڈی کے کمی کے منفی اثرات :

کمزور قوت مدافعت

وٹامن ڈی کی کمی کے باعث انسان بار بار بیمار ہوسکتا ہے، بار بار سردی لگ جانا اور زکام کی شکایت ہو تو وٹامن کا ٹیسٹ لازمی کر والیں۔

ہڈیوں میں درد

غذا سے حاصل کردہ کیلشیم کو ہضم کرنے میں وٹامن ڈی کا اہم کردار ہوتا ہے، اگر وٹامن ڈی کی کمی ہے تو اس کے ساتھ کیلمشیم کی کمی ہونا لازمی سی بات ہے، خون میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی کے باعث کمر کا درد، ہڈی کے ٹوٹنے اور ہڈی کی بیماری ’اوسٹوپروسس‘ کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

بالوں کا گرنا

وٹامن ڈی کی کمی سے بال کمزور ہو کر تیزی سے جھڑ جاتے ہیں، اس کی کمی سے ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہونا، پٹھوں میں درد، زخم کا دیر سے بھرنا شامل ہے۔

وٹامن ڈی حاصل کرنے کے ذرائع

وٹامن ڈی کو ’ سَن شائن‘ اور ’ سَن لائٹ‘ وٹامن بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ سورج کی شعاؤں سے انسان میں اس کی افزائش ہوتی ہے، اس کے علاوہ وٹامن ڈی سویا ملک، دلیہ، مالٹے، انڈے کی زردی، مشرومز، سالمن مچھلی، دودھ ، دہی، ہرے پتوں والی سبزیاں، مچھلی کے تیل میں بھی وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔