لتا منگیشکر کی حالت تشویشناک

November 11, 2019

لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اُنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ(آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔

ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 90 سالہ بھارتی گلوکارہ کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی اخبار کی رپوٹ کے مطابق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کو تشویشناک حالت میں صبح دو بجے اسپتال لایا گیا، جہاں اُنہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ معروف گلوکارہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

لتامنگیشکر نے بھارتی فلموں کے لیے ہزاروں گانے گائے، گلوکاری کے شعبے میں اعلیٰ خدمات پر اُنہیں2001ء میں بھارت کے سب سے بڑے سول ایوارڈ’ بھارت رتنا‘سے بھی نواز گیا۔